پشاور، جامع مسجد قاسم علی خان میں مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم ، بروز ہفتہ عید منانے کااعلان

پشاور، جامع مسجد قاسم علی خان میں مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم ، بروز ہفتہ عید منانے کااعلان

پشاور کی جامع مسجد قاسم علی خان میں مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا، جس میں شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کمیٹی نے موجودہ شہادتوں کو ناکافی قرار دیتے ہوئے متفقہ فیصلہ کیا کہ شوال کا چاند  نظر نہیں آیا، اور اسی بنا پر ملک بھر میں عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ کو منائی جائے گی۔

کمیٹی کے اراکین نے واضح کیا کہ چاند کی شرعی شہادتیں مکمل اور معتبر نہیں تھیں، اس لیے عید کے دن کا تعین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :خیبرپختونخوا کےچند اضلاع میں بروز کل جمعہ عید الفطر منانے کا اعلان

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اس اعلان کے بعد شہریوں اور مساجد کو ہفتہ21 مارچ کو عیدالفطر منانے کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے، اور شہر بھر میں عید کی تیاریاں اس تاریخ کے مطابق کی جائیں گی۔

یہ فیصلہ پشاور کی مقامی کمیٹی اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے درمیان رابطے اور مکمل شواہد کی بنیاد پر لیا گیا تاکہ ملک میں عید کے دن کا یکساں طریقہ کار یقینی بنایا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *