بہادری کے قصے ، سوپر پاورز کو ہرانا ، سب پاکستان کی مدد سے تھا افواج پاکستان کا خوف،افغان طالبان قیادت دم دبا کر صوبہ بامیان بھاگ نکلی
Home - آزاد سیاست - بہادری کے قصے ، سوپر پاورز کو ہرانا ، سب پاکستان کی مدد سے تھا افواج پاکستان کا خوف،افغان طالبان قیادت دم دبا کر صوبہ بامیان بھاگ نکلی
وہ بہادری کے قصے ، وہ سوپر پاورز کو ہرانا ، وہ سب پاکستان کی مدد سے ہی تھا، اب افغان طالبان کو دھیرے دھیرے آٹے دال کا بھاؤ پتہ چل جائے گا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج کے حملوں کے خوف کے باعث افغان طالبان کی لیڈر شپ دم دبا کر بھاگ کے صوبہ بامیان میں چھپ گئی ہے۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہفتنہ الخوارج کے چند بد معاشوں کو عام عوام میں چھپا کے یہ افغان طالبان ، پاک فوج کی کمزوری سے فائدہ اٹھا دھماکے تو کر سکتے ہیں کیوں کہ پاک فوج عوام پے حملہ نہیں کرتی ، مگر روایتی جنگ میں پاک فوج کو ہرانا اتنا آسان نہیں الحمدللہ ۔۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق بامیان صوبہ میں افغان طالبان کے کئی اعلیٰ عہدیداران خوف کے مارے بھاگ نکلے اور پانچ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بامیان منتقل ہو گئے۔
یاد رہے یہ واضح طور پر پاکستان کی مؤثر فضائی اور زمینی کارروائیوں کے خوف کی وجہ سے ہوا، جس نے طالبان قیادت کو دم دبا کر بھاگنے پر مجبور کیا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق پانچوں ہیلی کاپٹر اب بھی بامیان ایئرپورٹ پر موجود ہیں جو اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ طالبان قیادت خوف کا شکار ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ صورتحال واضح کرتی ہے کہ افغان طالبان کی قیادت دباؤ، خطرے اور مؤثر حملوں کے سامنے کس قدر کمزور ہے، زمین پر لڑائی کے میدان میں یا فضائی خطرات کے سامنے ان کی ہمت جواب دے گئی اور وہ عوامی یا عسکری چیلنج کا سامنا کرنے کے بجائے دم دبا کر بھاگنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
افغان طالبان کا بامیان فرار ہونا پاکستان کی عسکری برتری کو واضح کرتا ہے اور یہ کہ مؤثر اور فیصلہ کن کارروائی کے سامنے طالبان کے لیے نہ تو جرات باقی ہے اور نہ ہی ان کے محفوظ پناہ گاہیں۔