کراچی : سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ہلاک دہشت گرد انتہائی مطلوب بی ایل اے کمانڈر نکلا

کراچی : سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ہلاک دہشت گرد انتہائی مطلوب بی ایل اے کمانڈر نکلا

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سندھ نے کراچی میں ایک اہم کارروائی کے دوران دہشتگردی کے بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے۔ حکام کے مطابق سترہ فروری کو ہونے والے ایک مقابلے میں ہلاک دہشت گرد کی شناخت سہیل بلوچ عرف گرگ بلوچ کے نام سے ہوئی۔

ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گرد کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کا اہم کمانڈر تھا اور بولان ایریا فتح اسکواڈ کا انچارج بھی تھا۔ وہ تنظیم کے دیگر اہم کمانڈروں کے ساتھ رابطے میں رہ کر نیٹ ورک چلا رہا تھا۔

حکام کے مطابق ملزم دو ہزار بائیس میں تنظیم میں شامل ہوا اور اس دوران متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا۔ اس پر پچاس سے زائد سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کی شہادت میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔

مزید بتایا گیا کہ ملزم بارہ مارچ کو پنجگور میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ پر حملے میں بھی مرکزی کردار تھا، جبکہ گیارہ مارچ کو جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کے لیے خودکش حملہ آور بھی اسی نے بھیجے تھے۔

یہ بھی پڑھین: بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی بازیابی کےلئے آپریشن جاری، بڑی تعداد میں بی ایل اے کے دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

سی ٹی ڈی کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن میں ہونے والے اس مقابلے میں اس کے دیگر ساتھی بھی ہلاک ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس کارروائی سے کراچی میں دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنایا گیا ہے، جبکہ نیٹ ورک کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *