اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری

اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری

پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے نئی ہاؤسنگ کالونی کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کی زیر صدارت ہونے والے اسپورٹس بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں محکمہ اسپورٹس کے ملازمین کے لیے ہاؤسنگ کالونی بنانے کے منصوبے کو سراہا گیا اور اسے باقاعدہ منظوری دی گئی۔ حکام کے مطابق اس منصوبے کا مقصد سرکاری ملازمین کو مناسب قیمت پر رہائش کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سہولتوں کو بہتر بنانے کے لیے بھی اہم فیصلے کیے گئے۔

اس اجلاس میں صوبے کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں نئے سوئمنگ پولز بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور سوئمنگ کی فیس میں کمی کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ اسپورٹس کمپلیکسز کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے جدید کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کا نظام متعارف کروانے کی بھی منظوری دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی ایک جدید کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ تمام کھیلوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جا سکے۔

یونیورسٹی آف اسپورٹس سائنسز کے قیام پر بھی اجلاس میں اتفاق کیا گیا، جس سے نوجوانوں کو کھیلوں کے شعبے میں تعلیم اور تربیت کے بہتر مواقع فراہم ہوں گے۔ حکام نے محکمہ اسپورٹس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے جزا اور سزا کے نظام کو سخت کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیجیٹل پنجاب کی جانب ایک اور بڑا قدم, شناختی کارڈ اور دستاویزات کی گمشدگی کی رپورٹ اب گھر بیٹھے ممکن

اجلاس میں شفافیت کو یقینی بنانے اور تمام مالی امور کا باقاعدہ آڈٹ کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی کھیلوں کی سہولتوں کو آؤٹ سورس کرنے اور سالانہ اسپورٹس کیلنڈر کو منظم بنانے کے فیصلے بھی کیے گئے۔ اس طرح کے فیصلے صوبے میں کھیلوں کے شعبے کی ترقی اور سرکاری ملازمین کی فلاح کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *