نسیم شاہ پر کتنے سال کی پابندی لگنے جارہی تھی؟باسط علی نے اندر کی خبر دے دی

نسیم شاہ پر کتنے سال کی پابندی لگنے جارہی تھی؟باسط علی نے اندر کی خبر دے دی

سابق کرکٹر باسط علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی معلومات کے مطابق فاسٹ بولر نسیم شاہ پر دو سال کی پابندی لگنے کا امکان تھا، تاہم یہ فیصلہ بعد میں تبدیل کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے باسط علی نے کہا کہ نسیم شاہ ایک بہترین کھلاڑی ہیں اور ماضی میں کسی بھی کھلاڑی پر اتنا بڑا جرمانہ عائد نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے علم میں یہ بات آئی تھی کہ نسیم شاہ پر دو سالہ پابندی عائد کی جا سکتی تھی، لیکن محسن نقوی کو اس بات کا کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے پابندی کو رکوا دیا۔

یہ بھی پڑھیں :جرمانے کے بعد نسیم شاہ کا بڑا بیان آگیا

ان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی نے مؤقف اختیار کیا کہ کھلاڑی کے کیریئر کو نقصان پہنچانے کے بجائے اس پر جرمانہ عائد کیا جائے، باسط علی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا فاسٹ بولر پر جرمانہ کرنے کا فیصلہ اہم ہے، تاہم کسی بھی کھلاڑی کے مستقبل کے ساتھ کھیلنا مناسب نہیں۔

دوسری جانب سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ نسیم شاہ کو اس فیصلے پر شکر گزار ہونا چاہیے کیونکہ معاملہ صرف جرمانے تک محدود رکھا گیا، ان کا کہنا تھا کہ اصل اہمیت کیریئر کی ہوتی ہے اور اب نسیم شاہ کو اپنی توجہ مکمل طور پر کرکٹ پر مرکوز کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے مریم نواز سے متعلق ایک پوسٹ سامنے آئی تھی، جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا بعد ازاں تحقیقات کے بعد ان پر دو کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

گزشتہ روز نسیم شاہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم کے غلط استعمال سے متاثر ہونے والے افراد سے معذرت خواہ ہیں اور آئندہ ایسی غلطی سے بچنے کی کوشش کریں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *