مری میں جاری شدید بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
حکام کے مطابق مسلسل بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن، لینڈ سلائیڈنگ اور ٹریفک حادثات کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ مختلف مقامات پر سڑکوں کی حالت بھی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں اور سیاحوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسم بہتر ہونے تک سفر مؤخر کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں، جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔
ان اہم شاہراہوں کے علاوہ متعدد مقامات پر چھوٹی لینڈ سلائیڈنگ اور پہاڑوں سے پتھر گرنے (Falling Rocks) کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شدید دھند کے باعث کئی مقامات پر حدِ نگاہ انتہائی کم ہے جبکہ سڑکیں شدید پھسلن کا شکار ہیں جس سے ٹریفک حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ڈی پی او مری خود فیلڈ میں موجود ہیں اور حساس مقامات کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔
مری پولیس اور ٹریفک پولیس کی مکمل نفری تمام اہم پوائنٹس پر ہائی الرٹ اور تعینات ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر سڑکوں کی صفائی کا کام بھی جاری ہے۔ڈی پی او مری نے سیاحوں اور مقامی آبادی کے لئے ہنگامی ‘ٹریول ایڈوائزری’ جاری کرتے ہوئے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا ہے کہ سفر کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں اور گاڑی کی رفتار انتہائی کم رکھیں۔
ڈاکٹر محمد رضا تنویر کا کہنا تھا کہ حساس مقامات پر ٹریفک کو ریگولیٹ کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ‘ایمرجنسی رسپانس میکانزم’ پوری طرح فعال ہے اور عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ کسی بھی مشکل کی صورت میں شہری فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کریں۔