فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قیادت کے حوالے سے اب دشمن بھی ان کی قابلیت اور صلاحیتوں کا اعتراف کرنے پر مجبور ہیں۔
بھارتی جنرل یش مور نے ترکیہ اردو پر گفتگو میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان براہِ راست رابطے بھی موجود رہے ہیں، اور دونوں شخصیات کے درمیان رابطوں کے لیے واٹس ایپ جیسے ذرائع استعمال ہوتے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 24 گھنٹوں میں گوگل پرسرچ کی جانے والی شخصیات میں سرفہرست
انہوں نے ان رابطوں کو غیر معمولی اور حیران کن قرار دیا اور کہا کہ ایک امریکی صدر اور پاکستانی عسکری سربراہ کے درمیان اس نوعیت کے براہِ راست رابطے کو سفارتی اور عسکری حلقوں میں غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے، بھارتی جنرل نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارت کو تسلیم کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ ایران امریکہ کشیدگی میں فیلڈ مارشل کا کردار پوری دنیا میں سراہا گیا ہے ، فیلڈ مارشل نے پاکستان کو ایک نئی سمت دی ہے ،دونوں ممالک ایران اور امریکہ میں مذاکرات کرانا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا بڑا کارنامہ ہےجسے پوری دنیا میں سراہا جارہا ہے ۔
فیلڈمارشل عاصم منیر کی قابلیت؛ جس کا مخالف بھی اعتراف کرے
عاصم منیر اور ڈونلڈ ٹرمپ کا پرسنل وٹس ایپ چلتا ہے، ایک صدر اور آرمی چیف کا رابطہ حیران کن اور نایاب ہے۔ بھارتی جنرل یش مور بھی صلاحیت مان گئے pic.twitter.com/i6KQ6LU6DY— ترکیہ اردو (@TurkiyeUrdu_) April 12, 2026

