وزیر خارجہ کے سعودی عرب، ترکیہ کے وزرائے خارجہ سے رابطے، مذاکرات کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیا

وزیر خارجہ کے سعودی عرب، ترکیہ کے وزرائے خارجہ سے رابطے، مذاکرات کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیا

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے اہم رابطے کیے جن میں “اسلام آباد ٹاکس” اور فریقین کے درمیان روابط کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے گفتگو کے دوران انہیں “اسلام آباد مذاکرات” میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے فروغ کی اہمیت پر اتفاق کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ کشیدگی میں کمی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

اس موقع پر نائب وزیر اعظم نے مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے میں پاکستان کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقین کے لیے ضروری ہے کہ وہ جنگ بندی کے حوالے سے اپنے وعدوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں :اسحاق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے رابطہ “اسلام آباد ٹاکس” اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

انہوں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے ہر ممکن سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا،دوسری جانب اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کے درمیان ہونے والے رابطے میں بھی “اسلام آباد مذاکرات” کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

ترک وزیر خارجہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور اس عمل کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔

ہاکان فیدان نے مزید کہا کہ ترکیہ خطے میں امن کے قیام کے لیے جاری تمام سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے، انہوں نے اسحاق ڈار کو اس ماہ کے آخر میں منعقد ہونے والے انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

یاد رہے کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور مکالمے کے فروغ کے لیے فعال سفارتی کردار ادا کر رہا ہے اور اہم علاقائی ممالک کے ساتھ مسلسل رابطوں کے ذریعے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *