وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث عالمی سطح پر تیل اور پٹرول کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 78 ڈالر سے بڑھ کر 106 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف پاکستان کا نہیں بلکہ دنیا بھر کا مسئلہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے عالمی قیمتوں کے مطابق 110 روپے کے بجائے 55 روپے اضافہ کیا ہے، جبکہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی دباؤ کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایڈجسٹمنٹ کرنا پڑی، تاہم اضافہ محدود رکھا گیا تاکہ عوام پر بوجھ کم سے کم رہے، حنیف عباسی
ایران پر حملوں کے بعد کی صورتحال کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل/ پٹرول 78 سے 106 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ یہ صرف پاکستان نہیں بلکہ دنیا بھر کا مسئلہ ہے۔ حکومت نے عالمی قیمتوں کے مطابق 110 روپے کے بجائے 55 روپے اضافہ کیا، جبکہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
— Rana Sana Ullah Khan (@RanaSanaullahPK) March 7, 2026

