اسمارٹ میٹر کی نئی قیمت سامنے آگئی،صارفین کیلئے آسان پیکج تیار

اسمارٹ میٹر کی نئی قیمت سامنے آگئی،صارفین کیلئے آسان پیکج تیار

بجلی صارفین کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے اسمارٹ میٹرز کی قیمت میں نمایاں کمی کرتے ہوئے ایک نیا سہولتی پیکیج متعارف کرا دیا ہے، اس اقدام کا مقصد صارفین کو جدید ٹیکنالوجی تک آسان رسائی فراہم کرنا اور بجلی کے نظام کو مزید شفاف بنانا ہے۔

کمپنی کے اعلامیے کے مطابق جدید اے ایم آئی اسمارٹ میٹر کی قیمت کم کر کے سنگل فیز میٹر کے لیے 11665 روپے مقرر کر دی گئی ہے، حکام کے مطابق یہ کمی شفاف ٹینڈرنگ کے عمل کے ذریعے ممکن بنائی گئی ہے تاکہ صارفین کو کم لاگت میں بہتر سہولت فراہم کی جا سکے۔

لیسکو کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے پیکیج میں صرف اسمارٹ میٹر ہی نہیں بلکہ دس میٹر تک سروس کیبل بھی شامل کی گئی ہے، جس سے صارفین کو الگ سے کیبل خریدنے کی ضرورت نہیں رہے گی، اس مکمل پیکیج کی مجموعی لاگت تقریباً 17700روپے بنتی ہے، جو کہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ مناسب سمجھی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بجلی کا نیا میٹر لگوانے والوں کیلئے بڑی خبر، سنگل فیز سمارٹ اے ایم آئی میٹر کی قیمت میں اضافہ

حکام نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی صارف کو دس میٹر سے زائد کیبل درکار ہو تو اضافی لمبائی کے چارجز الگ سے ادا کرنا ہوں گے،اس طرح ہر صارف اپنی ضرورت کے مطابق سہولت حاصل کر سکتا ہے۔

سی ای او لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا کہنا ہے کہ اسمارٹ میٹرز کے استعمال سے نہ صرف بجلی چوری کی روک تھام میں مدد ملے گی بلکہ میٹر ریڈنگ کے نظام میں موجود انسانی غلطیوں کا بھی خاتمہ ہوگا۔ اس کے نتیجے میں صارفین کو زیادہ درست اور بروقت بل فراہم کیے جا سکیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *