حکومتِ پاکستان نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک مبینہ سرکاری نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر مصدقہ معلومات شیئر کرنے سے گریز کریں۔
وزارتِ اطلاعات نے واضح کیا کہ وائرل نوٹیفکیشن، جس میں لاک ڈاؤن اور دیگر پابندیوں سے متعلق ہدایات درج تھیں، مستند نہیں اور اسے ’فیک‘ قرار دیا گیا ہے۔
فیک خبروں اور جھوٹی پوسٹس کو شیئر کرنے سے گریز کریں۔
ذمہ دار شہری بنیں، صرف مستند ذرائع پر اعتماد کریں۔
آپ کی ایک شیئر معاشرے میں غلط فہمی پھیلا سکتی ہے۔ #ThinkBeforeYouShare pic.twitter.com/4vGlwFsCXy
— Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB) March 29, 2026

