بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونیوالوں کیلئے اہم خبرآگئی

بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونیوالوں کیلئے اہم خبرآگئی

حکومتِ پاکستان نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی) کے تحت مستحق خواتین کے لیے شکایات کے اندراج اور رہنمائی کے عمل کو مزید آسان بنانے کا اعلان کر دیا۔

 پروگرام انتظامیہ کے مطابق خواتین کسی بھی قسم کی شکایت، ادائیگی میں تاخیر یا دیگر مسائل کی صورت میں باقاعدہ طریقہ کار کے ذریعے رجوع کر سکتی ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اگر کسی خاتون کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی) کی جانب سے رقم وصول کرنے میں دشواری پیش آئے یا کسی اہلکار کی جانب سے غیر قانونی کٹوتی کی شکایت ہو تو وہ فوری طور پر متعلقہ حکام کو آگاہ کرے ، پروگرام کے تحت کسی بھی قسم کی فیس یا کٹوتی کی اجازت نہیں ہے اور مستحقین کو مکمل رقم فراہم کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا مستحق خاندانوں کیلئے بڑا اعلان

 حکام کے مطابق خواتین قریبی بی آئی ایس پی تحصیل آفس جا کر اپنی شکایت درج کرا سکتی ہیں، اس کے علاوہ قومی ہیلپ لائن نمبر 0800-26477 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے، جہاں شکایات کا اندراج اور رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔

شکایات درج کرانے کے لیے درست شناختی کارڈ کی معلومات فراہم کرنا ضروری ہوگا۔

 بینظیر انکم سپورٹ پروگرام انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی غیر مصدقہ شخص یا ایجنٹ کو رقم یا دستاویزات فراہم نہ کی جائیں، مستحقین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی ذاتی معلومات کو محفوظ رکھیں اور کسی بھی دھوکہ دہی کی صورت میں فوری اطلاع دیں۔

یہ بھی پڑھیں : خوابوں کو حقیقت بنائیں ، خواتین کیلئے روزگار حاصل کرنے کا شاندار موقع!

واضح رہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام وفاقی حکومت کا ایک فلاحی منصوبہ ہے، جس کے تحت ملک بھر کے مستحق خاندانوں کی مالی مدد کی جاتی ہے،اس کا مقصد ملک میں غربت میں کمی لانا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *