پاکستان اور اٹلی میں داخلی سلامتی و قانونی ہجرت پر پیش رفت، دس ہزار پانچ سو ورک ویزوں پر اتفاق

پاکستان اور اٹلی میں داخلی سلامتی و قانونی ہجرت پر پیش رفت، دس ہزار پانچ سو ورک ویزوں پر اتفاق

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اطالوی وزیر داخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی سے اہم ملاقات کی جس میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان داخلی سلامتی، غیر قانونی ہجرت کی روک تھام اور قانونی ہجرت کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کو دوطرفہ تعلقات میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

گفتگو کے دوران اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ قانونی ہجرت کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی ہنرمند افرادی قوت کو دس ہزار پانچ سو ورک ویزے جاری کیے جائیں گے۔اطالوی وزیر داخلہ نے کہا کہ دونوں ممالک باہمی مفادات کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دیں گے اور قانونی ہجرت کے منظم نظام کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔

میٹیو پینٹے ڈوسی نے محسن نقوی کی درخواست پر پاکستانی سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کو اٹلی کے ویزے سے استثنیٰ دینے پر آمادگی بھی ظاہر کی، انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر قبل ازیں بھی بات چیت ہو چکی ہے اور اسے جلد عملی شکل دینے کے لیے پیش رفت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :عمران خان کے علاج میں تاخیر کیوں ہوئی؟ محسن نقوی کا اہم بیان سامنے آگیا

ملاقات میں انسداد منشیات، انسانی اسمگلنگ اور دہشت گردی کے خلاف تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر بھی غور کیا گیا۔ دونوں وزرائے داخلہ نے غیر قانونی ہجرت کی روک تھام کے لیے جاری اقدامات کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خلاف مشترکہ کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

محسن نقوی نے اطالوی ہم منصب کو بتایا کہ حکومت پاکستان نے ہوائی اڈوں اور سمندری سرحدوں پر نگرانی سخت کر دی ہے جس کے باعث غیر قانونی ہجرت میں نمایاں کمی آئی ہے۔

 نے پاکستانی وزارت داخلہ کی پالیسیوں اور اداروں کی کارکردگی کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسانی اسمگلنگ اور منشیات کے خلاف کامیابیاں قابل قدر ہیں۔

اجلاس میں علی جاوید، ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ڈاکٹر عثمان انور، پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر احسن یونس اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *