افغان خواتین کا دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر پاک افواج سے اظہارِ تشکر

افغان خواتین کا دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر پاک افواج سے اظہارِ تشکر

پاکستان کی جانب سے افغانستان میں دہشت گرد عناصر کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے بعد افغان خواتین کی جانب سے ردِعمل سامنے آ گیا ہے، جنہوں نے پاک فضائیہ اور پاک فوج کی کارروائی کو سراہتے ہوئے اس پر شکریہ ادا کیا ہے۔

افغان خواتین کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اور خوارج عناصر نے ان کی روزمرہ زندگی کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا تھا اور ان کے باعث عام شہری، بالخصوص خواتین، عدم تحفظ اور خوف کی فضا میں زندگی گزارنے پر مجبور تھیں۔

یہ بھی پڑھیں :افغانستان میں خواتین کے حقوق کی پامالی پر عالمی تشویش بڑھنے لگی

افغان خواتین کے مطابق یہ عناصر نہایت ظالم ہیں اور انہوں نے برسوں سے افغان معاشرے کو یرغمال بنا رکھا ہے، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی موجودگی کے باعث نہ صرف تعلیم اور روزگار متاثر ہوا بلکہ خواتین کی آزادی اور سلامتی بھی شدید خطرے میں رہی۔ خواتین نے امید ظاہر کی کہ دہشت گردوں کے خلاف ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ ان عناصر کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے۔

افغان خواتین نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ انہیں خوارج اور دہشت گرد گروہوں سے مستقل نجات دلائی جائے تاکہ وہ سکون، تحفظ اور عزت کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امن و استحکام ہی افغانستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے اور دہشت گردوں کے خلاف مؤثر اقدامات اس سمت ایک اہم قدم ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب خطے میں امن و سلامتی کے حوالے سے صورتحال ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *