مذاکرات میں بڑی پیش رفت ہوچکی، معاہدہ نہ ہوا تو ایران کی توانائی تنصیبات تباہ کردیں گے،ٹرمپ

مذاکرات میں بڑی پیش رفت ہوچکی، معاہدہ نہ ہوا تو ایران کی توانائی تنصیبات تباہ کردیں گے،ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اس وقت ایران میں ایک نئی اور زیادہ معقول حکومت کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کر رہا ہے تاکہ وہاں جاری فوجی کارروائیوں کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ان مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہو چکی ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ جلد کسی معاہدے تک پہنچا جا سکے گا۔صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ اگرچہ معاملات مثبت سمت میں جا رہے ہیں، تاہم اگر کسی بھی وجہ سے معاہدہ جلد طے نہ پایا، اور اگر آبنائے ہرمز کو فوری طور پر تجارتی سرگرمیوں کے لیے نہ کھولا گیا، تو امریکہ ایران میں خارگ جزیرہ،تیل کے کنویں تباہ کردیں گے ۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایسی صورت میں ایران کے تمام بجلی پیدا کرنے والے کارخانے، تیل کے کنویں، اور خارگ جزیرہ مکمل طور پر تباہ کر دیے جائیں گے، انہوں نے یہ بھی عندیہ دیا کہ ممکنہ طور پر سمندری پانی کو قابلِ استعمال بنانے والے تمام کارخانوں کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ٹرمپ کی دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار بحری جہاز پر ایرانی حملے کی تصدیق

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان تمام تنصیبات کو اب تک دانستہ طور پر نشانہ نہیں بنایا گیا، تاہم حالات کے پیش نظر یہ حکمت عملی تبدیل کی جا سکتی ہے،انہوں نے اس ممکنہ کارروائی کو امریکہ کے ان فوجیوں اور دیگر افراد کے بدلے کے طور پر بیان کیا جو ان کے بقول ایران کی سابقہ حکومت کے سینتالیس سالہ دور میں ہلاک کیے گئے۔

صدر ٹرمپ نے ایران کی سابقہ حکومت کے دور کو “خوف کا دور” قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اپنے شہریوں اور فوجیوں کے نقصان کو نظر انداز نہیں کر سکتا، ان کا کہنا تھا کہ اگر مطالبات پورے نہ کیے گئے تو سخت ردعمل ناگزیر ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *