وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک اہم سفارتی پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ لبنان اور دیگر علاقوں میں فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔
وزیر اعظم نے اس پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور اسے خطے میں امن کے قیام کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں ممالک کے وفود کو مستقل امن معاہدے کے لیے مذاکرات کی غرض سے 10 اپریل 2026 کو اسلام آباد مدعو کیا گیا ہے، جہاں “اسلام آباد مذاکرات” کے تحت اہم بات چیت ہوگی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فریقین نے دانشمندی اور بردباری کا مظاہرہ کیا ہے، اور امید ظاہر کی کہ یہ مذاکرات پائیدار امن کے قیام میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔