آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے اہم مقابلے سے قبل کولمبو کے R. Premadasa Stadium میں غیر معمولی واقعہ پیش آیا، جہاں چار فٹ لمبا سانپ دیکھا گیا۔
گروپ اے کا یہ ہائی وولٹیج میچ کل کولمبو میں کھیلا جانا ہے اور دونوں ٹیمیں بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ٹیم کے پریکٹس سیشن سے قبل گراؤنڈ میں اچانک سانپ نمودار ہوا۔
گراؤنڈ اسٹاف نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سانپ کو قابو میں لیا اور بعد ازاں وائلڈ لائف حکام کے حوالے کر دیا۔ اس کے بعد سیکیورٹی اور گراؤنڈ کلیئرنس کے عمل کو مزید مؤثر بنایا گیا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ سنسنی خیز مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔