سونے کی قیمتوں کو ریورس گیر لگ گیا ، فی تولہ کتنی کمی ہوئی؟

سونے کی قیمتوں کو ریورس گیر لگ گیا ، فی تولہ کتنی کمی ہوئی؟

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بعد اب ریورس گیئر لگ گیا ہے اور آج سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 300 روپے کمی کے بعد 5 لاکھ ایک ہزار 562 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 829 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 30 ہزار روپے تک آ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں دہائیوں پر محیط غیر قانونی قبضے کا خاتمہ، 3500 تعمیرات گرا دی گئیں، حکومتی رٹ بحال

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس قیمت 33 ڈالر کم ہو کر 4792 ڈالرز رہ گئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد وہ فیملیز جو شادی بیاہ یا دیگر ضروریات کے لیے سونا خریدنا چاہتی ہیں ان کیلئے اچھا موقع ہے کہ کم ہوئی قیمت مین مارکیٹ سے سونا خرید لیا جائے ۔

مشرق وسطی کے حالات کے باعث سونے کی قیمتوں میں گزشتہ کئی ہفتوں سے استحکام نہیں دیکھا گیا مارکیٹ میں اچانک تیزی اور گراوٹ سے خریدار بھی پریشان ہیں۔حالیہ دنوں میں امریکا ایران جنگ کے بعد کی صورتحال کے پیش نظر بھی قیمتوں میں کمی اور اضافے کا سلسلہ جاری ہے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *