گوہر ممتاز کا انکشاف، سنجے دت بھی ’عادت‘ کے دیوانے نکلے

گوہر ممتاز کا انکشاف، سنجے دت بھی ’عادت‘ کے دیوانے نکلے

پاکستانی گلوکار گوہر ممتاز نےایک پوڈ کاسٹ میں انکشاف کیا کہ  بالی ووڈ اسٹار سنجے دت ان کے بینڈ کے مشہور گانے عادت کو اپنی فلم میں شامل کرنا چاہتے تھے مگر بعد میں یہ گانا مہیش بھٹ کی فلم کا حصہ بن گیا۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے گوہر ممتاز نے بتایا کہ جب وہ صرف 19 سال کے تھے تو انہیں سنجے دت کی ٹیم کی جانب سے کال موصول ہوئی۔ اس وقت وہ اپنے بینڈ جل بینڈ کے ساتھ ممبئی میں نئے البم کی لانچ کے سلسلے میں موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ان کے منیجر نے بتایا کہ سنجے دت ان کا گانا اپنی فلم میں استعمال کرنا چاہتے ہیں جو ان کے لیے ایک حیران کن لمحہ تھا۔ تاہم بعد میں یہ گانا بھٹ پروڈکشن کی فلم میں شامل کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :زومب عید، پاکستانی سنیما میں نئے دور کا آغاز

گوہر ممتاز کے مطابق انہوں نے ممبئی میں سنجے دت سے ملاقات بھی کی جہاں انہوں نے پوچھا کہ وہ اس گانے تک کیسے پہنچے۔ اس پر سنجے دت نے بتایا کہ پاکستان سے ایک خاتون سی ڈی لے کر آئیں اور انہیں یہ گانا سننے کا کہا۔گلوکار نے مزید انکشاف کیا کہ سنجے دت اپنی گاڑی میں جل بینڈ کے گانے سنتے تھےجبکہ سلمان خان، انیل کپور اور جیکی شروف بھی ’عادت‘ کے مداحوں میں شامل تھے۔

 یہ بھی پڑھیں : بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں چل بسے

گوہر ممتاز نے اس دور کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں پاکستانی فنکاروں کو اپنے ملک میں اس وقت تک مکمل پذیرائی نہیں ملتی تھی جب تک وہ بالی ووڈ میں کامیابی حاصل نہ کر لیں، حالانکہ ان کے گانے پہلے ہی عوام میں مقبول ہوتے تھے۔

انہوں نے نئے فنکاروں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اب حالات بدل چکے ہیں اور یوٹیوب جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش میں ایک ساتھ شہرت حاصل کی جا سکتی ہے۔واضح رہے کہ گوہر ممتاز نے 2002 میں لاہور میں جل بینڈ کی بنیاد رکھی تھی جبکہ 2003 میں ریلیز ہونے والا گانا ’عادت‘ آج بھی ان کے کریئر کی پہچان سمجھا جاتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *