وزیر اعظم ،سعودی وزیر خارجہ ملاقات کا اعلامیہ جاری ،خطے میں امن کیلئے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق

وزیر اعظم ،سعودی وزیر خارجہ ملاقات کا اعلامیہ جاری ،خطے میں امن کیلئے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق

مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے اسلام آباد کی میزبانی میں چار ملکی وزرائے خارجہ کے اجلاس کے انعقاد کے بعد سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

 نجی ٹی وی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کی آمد پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے ان کا استقبال کیا، جس کے بعد سعودی وزیر خارجہ وزیراعظم کے دفتر میں پہنچے اور انہیں خیرمقدم کہا گیا۔ ملاقات کے دوران خطے میں قیام امن، سلامتی کے امور اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :مصر اور ترکیہ کے بعد سعودی وزیر خارجہ بھی پاکستان پہنچ گئے

ملاقات میں پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے علاوہ مشیر برائے قومی سلامتی اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک بھی موجود تھے۔ اعلیٰ سطحی اس ملاقات میں خطے میں جاری صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ممکنہ اقدامات پر غور کیا گیا۔

 

<

/h4>

 ملاقات کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے آغاز میں وزیراعظم نے سعودی وزیر خارجہ کا گرمجوشی کے ساتھ خیرمقدم کیا اور سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے نیک تمناؤں اور احترام کا پیغام پہنچایا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان کی سعودی عرب کے ساتھ مکمل اور غیر مشروط یکجہتی اور حمایت کو دہرایا اور سعودی عرب کی موجودہ بحران میں پائے جانے والے شاندار صبر و تحمل کی تعریف کی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

وزیراعظم نے اپنی حالیہ بات چیت، بشمول 12 مارچ کو جدہ میں ولی عہد سے ملاقات کے حوالے سے سعودی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا اور بتایا کہ پاکستان نے موجودہ بحران میں خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے وسیع سفارتی رابطے کیے، جس میں امریکہ اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم نے اسلامی ممالک میں اتحاد قائم رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس اہم وقت میں مسلم اُمہ کی قیادت کے طور پر سعودی عرب کا کردار نہایت اہم ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے ملاقات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور خطے کی موجودہ صورتحال کے بارے میں سعودی نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے اختتام پر دونوں ممالک نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اپنی پوزیشنز کے مربوط اور مستقل تعاون پر اتفاق کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *