امریکا ایران معاہدہ، اب “اسلام آباد اکارڈ” کہلائے گا ۔رائٹرز

امریکا ایران معاہدہ، اب “اسلام آباد اکارڈ” کہلائے گا ۔رائٹرز

پاکستان نے امریکا اور ایران کے ساتھ جنگ بندی کے لیے ایک جامع فریم ورک شیئر کر دیا ہے، جسے میڈیا میں ’اسلام آباد اکارڈ‘ کے نام سے پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ کامیاب سفارتی کوشش پاکستان کی ثالثی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، جس سے خطے میں امن کے قیام کی راہ ہموار ہونے کی امید ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے پیش کردہ جنگ بندی فریم ورک دو مراحل پر مشتمل ہے۔ پہلے مرحلے میں فوری جنگ بندی اور دوسرے مرحلے میں جامع جنگ بندی معاہدہ شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر نے گزشتہ رات امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس، صدرڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اسٹیو وٹکوف، اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ مسلسل رابطے رکھے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے بیان اور بڑھتی کشیدگی کا اثر،تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

سینئر ایرانی عہدیداروں نے بھی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی جانب سے فوری جنگ بندی کی تجویز موصول ہو گئی ہے، تاہم ایران نے کہا کہ وہ کسی بھی فیصلے کے لیے دباؤ یا ڈیڈ لائن قبول نہیں کرے گا۔

اسلام آباد اکارڈ کے تحت ابتدائی طور پر آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولا جائے گا، اور 15 سے 20 روز کے اندر جامع جنگ بندی کے لیے فریم ورک تیار کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ آج اس معاہدے پر ابتدائی اتفاق رائے سامنے آ سکتا ہے۔

یہ معاہدہ پاکستان کی سفارتی مہارت اور خطے میں ثالثی کے کردار کی ایک بڑی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس سے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کم کرنے میں مدد ملے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *