اتوار کو بھارت کیخلاف بھی نارمل میچ ہوگا ہم اسی طرح کھیلیں گے ، صاحبزادہ فرحان

اتوار کو بھارت کیخلاف بھی نارمل میچ ہوگا ہم اسی طرح کھیلیں گے ، صاحبزادہ فرحان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ اتوار کو بھارت کے خلاف بھی ایک نارمل میچ ہوگا اور ہم اسی طرح کھیلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کولمبو میں امریکا کے خلاف فتح گر اننگز کھیل کر مین آف دا میچ کا ایوارڈ جیتنے والے صاحبزادہ فرحان نے بعداز میچ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچ اچھی تھی، 190 رنز کرنا بڑی بات تھی ، جب رنز کرتے ہیں تو اس سے اعتماد ملتا ہے، دو میچز میں رنز کیے، اگلے میچز میں اعتماد کا فائدہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت کیخلاف میچ ، پاکستان کے فیصلے نے آئی سی سی کے 174 ملین ڈالرز بچا لیے، بھارتی میڈیا

اوپننگ بلے باز کا کہنا تھا کہ پانچ چھ ماہ سے مسلسل اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، بھارت کے خلاف میچ میں دو میچز کی جیت کا اعتماد لے کر جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کا فیصلہ، بھارتی کرکٹ بورڈ کا ردعمل آگیا

ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں بھی پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف لڑ کر میچ ہاری، اتوار کو یہ ایک نارمل میچ ہوگا اور ہم اسی طرح کھیلیں گے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اپنے ابتدائی دونوں میچ جیت چکا ہے، پہلے میچ میں نیدرلینڈز جبکہ دوسرے میچ میں امریکا کو شکست دی ، امریکا کیخلاف میچ میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان کو شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف کا دل سے شکریہ ! سری لنکن صدر کا سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام

اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان کے چار پوائنٹس ہوگئے اور اس کے سپر 8 میں کوالیفائی کرنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم پاکستان کے خلاف 15 فروری کو میچ کھیلے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *