عمران خان کی بہن نورین نیازی اڈیالہ جیل کے قریب زیر تعمیر نالے میں گر گئیں

عمران خان کی بہن نورین نیازی اڈیالہ جیل کے قریب زیر تعمیر نالے میں گر گئیں

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن نورین نیازی نالہ عبور کرتے ہوئے پھسل کر نیچے گر گئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق انہیں معمولی اندرونی چوٹیں آئیں تاہم وہ خطرے سے باہر ہیں۔

عینی شاہدین اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کے مطابق منگل کو پی ٹی آئی کے چند کارکنان اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے لیے جا رہی تھی۔ دایگل ناکے کے قریب زیر تعمیر نالے کی وجہ سے راستہ بند تھا جس کے باعث متعدد کارکنان متبادل راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اسی دوران نورین نیازی اور ان کی ایک ساتھی کارکن نے نالہ عبور کرنے کی کوشش کی مگر پاؤں پھسلنے سے وہ نیچے جا گریں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی صحت اب کیسی ہے؟، فالو اَپ طبی معائنے کے بعد پمز اسپتال کا اعلامیہ جاری

موقع پر موجود کارکنان نے فوری طور پر انہیں سہارا دے کر باہر نکالا ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گرنے کے باعث انہیں ہلکی نوعیت کی چوٹیں آئیں اور کچھ دیر آرام کے بعد وہ خود چلنے کے قابل تھیں۔

واقعے کے بعد کچھ دیر کے لیے وہاں افرا تفری کی صورتحال پیدا ہو گئی تاہم پارٹی رہنماؤں نے کارکنان کو پُرسکون رہنے کی ہدایت کی۔ پی ٹی آئی کے مقامی عہدیداران کا کہنا ہے کہ زیر تعمیر نالے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور مناسب حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے حادثات کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *