سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔ ہیکر نے سابق چیف جسٹس کے رابطہ نمبرز سے رقم مانگنا شروع کر دی، جس سے سابق چیف جسٹس نے فوری طور پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سے رابطہ کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے این سی سی آئی میں باضابطہ شکایت درج کرائی، اور ہیکنگ کے واقعے کی تحقیقات کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ پر میسج کرنیوالوں کیلئے بڑی خبر،میسجز کیلئے نیا فیچر متعارف
واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال ستمبر 2023 میں عہدے سے ریٹائرڈ ہوگئے تھے، جس کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔
سابق چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کا وٹس ایپ ہیک ہوگیا
سابق چیف جسٹس نے این سی سی آئی اے کو کارروائی کیلئے درخواست دیدی pic.twitter.com/upvREVS4dL— Ameer Hamza (@AmeerHamzaVoice) February 25, 2026

