پاکستانیوں کیلئے یورپ میں قانونی رہائش کا موقع،نئی پالیسی آ گئی

پاکستانیوں کیلئے یورپ میں قانونی رہائش کا موقع،نئی پالیسی آ گئی

اہم یورپین ملک اسپین کی طرف سے اوورسیز سے متعلق نئی پالیسی کو غلط انداز میں پیش کیے جانے پر پالیسی سے متعلق اہم وضاحت دے دی ہےجس کے مطابق غیر قانونی تارکینِ وطن کے لیے شرائط کو واضح کر دیا گیا ہے۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق اسپین کی جانب سے غیر قانونی تارکینِ وطن کو قانونی حیثیت دینے کا حالیہ فیصلہ صرف ان افراد پر لاگو ہوگا جو 31 دسمبر 2025 سے پہلے ملک میں موجود تھے اور مقررہ شرائط پر پورا اترتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ درخواست دہندگان کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ان کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں، وہ 2025 کے اختتام سے قبل اسپین پہنچے تھے اور کم از کم پانچ ماہ سے وہاں رہائش پذیر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لبنان کے عوام پر بھی بڑی مصیبت ٹل گئی،فریقین مزاکرات کیلئے تیار ہوگئے

مزید برآں، وہ افراد بھی اس پروگرام کے تحت درخواست دینے کے اہل ہوں گے جنہوں نے 31 دسمبر 2025 سے پہلے پناہ (اسائلم) کی درخواست جمع کروا رکھی ہے۔ کامیاب درخواست گزاروں کو ایک سال کا رہائشی اجازت نامہ دیے جانے کا امکان ہے، جس کی بعد ازاں تجدید بھی ممکن ہوگی۔

حکام کے مطابق اس پالیسی کا مقصد اسپین میں مقیم غیر قانونی تارکینِ وطن کو قانونی دائرے میں لانا اور انہیں باقاعدہ معاشی و سماجی نظام کا حصہ بنانا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *