پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے یکم اپریل 2026 کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے نیا شیڈول متعارف کرایا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ کے دن اسکول بند رہیں گے جبکہ ہفتہ اور اتوار معمول کے ہفتہ وار تعطیلات کے طور پر برقرار رہیں گی نئے شیڈول کے تحت اسکول پیر سے جمعرات تک کھلے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :تعلیمی اداروں میں رواں سال موسم گرما کی چھٹیاں کتنی ہوں گی؟ اہم خبر آگئی
شیڈول کی تفصیلات
سنگل شفٹ اسکول: صبح 8:00 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک کلاسز جاری رہیں گی ،ڈبل شفٹ اسکول:صبح کی شفٹ: صبح 8:00 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ،دوپہر کی شفٹ: 1:00 بجے سے شام 5:30 بجے تک ہوگی
نوٹیفکیشن میں تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز (ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز) کو ہدایت کی گئی ہے کہ نئے شیڈول پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بھی اس فیصلے کی تصدیق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی ہےیہ نیا نظام فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور آئندہ احکامات تک جاری رہے گا۔
پنجاب بھر میں تمام سرکاری و نجی سکول جمعہ کے روز بند رہیں گے جبکہ پیر تا جمعرات باقاعدہ اوقات کار کے مطابق تدریسی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ pic.twitter.com/XxaCTMmDku
— Rana Sikandar Hayat (@RanaSikandarH) April 1, 2026

