موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو سستے پیٹرول فراہمی منصوبہ میں بڑی پیش رفت

موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو سستے پیٹرول فراہمی منصوبہ میں بڑی پیش رفت

حکومت نے ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کے لیے اہم پیش رفت کرتے ہوئے ملک بھر کے 12 ہزار پیٹرول پمپس کے لیے 24 ہزار موبائل ڈیوائسز کی خریداری مکمل کر لی ہے۔

پیٹرولیم ذرائع کے مطابق یہ موبائل ڈیوائسز اوگرا کے ذریعے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے حوالے کر دی گئی ہیں جبکہ فیول پارکنگ ایپ کو بھی اوگرا کے ڈیجیٹل نظام سے منسلک کر دیا گیا ہے۔

نئے نظام کے تحت درآمد اور برآمد شدہ پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت اب ایک ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے کی جائے گی جس سے اسٹاک، ترسیل اور فروخت کی مکمل نگرانی ممکن ہو سکے گی۔ اس اقدام کا مقصد غیر قانونی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کی روک تھام بتایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا معاملہ، حکومت اور آئل کمپنیاں پھر آمنے سامنے

حکام کے مطابق پیٹرول پمپس کے عملے کو فیول مینجمنٹ سسٹم اور متعلقہ ایپ کے استعمال کی تربیت دی جا رہی ہے، جس میں وزارت آئی ٹی، نیشنل آئی ٹی بورڈ (NITB)، اوگرا اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے رضاکار بھی شامل ہیں۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اس سسٹم کے لیے NITB اور پی ٹی اے سے منظور شدہ موبائل فونز استعمال کیے جا رہے ہیں۔ مستقبل میں شہریوں کے لیے ذاتی گاڑیوں کے پیٹرول کے کوٹے کا نظام بھی متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق فیول مینجمنٹ ایپ کی ٹیسٹنگ پہلے ہی مکمل ہو چکی ہے، اور اسے مرحلہ وار ملک بھر کے پیٹرول پمپس پر نافذ کیا جائے گا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس نظام کے ذریعے پیٹرول کی خرید و فروخت میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *