تنہائی سے خوشی تک، برٹش لونیسٹ شیپ اب تنہا نہیں رہی

تنہائی سے خوشی تک، برٹش لونیسٹ شیپ اب تنہا نہیں رہی

اسکاٹش ہائی لینڈز میں کئی سال تک اکیلی زندگی گزارنے والی بھیڑفائیونا نے بالآخر اپنی زندگی کا نیا اور خوشگوار باب شروع کر دیا ہے۔ جس بھیڑ کو دنیا برٹش لونیسٹ شیپ کے نام سے جانتی تھی وہ اب دو صحت مند بچوں کی ماں بن گئی ہے۔

فائیونا 2023 میں اس وقت عالمی خبروں کی زینت بنی تھی جب اسے اسکاٹ لینڈ کے ساحلی چٹانوں کے نیچے سے ایک خطرناک ریسکیو آپریشن کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا تھا۔ اس سے قبل وہ تقریباً دو سال تک تنہا ایک مشکل علاقے میں پھنس کر زندگی گزار رہی تھی۔ اسے پہلی بار 2021 میں کییاکر جِل ٹرنر جوایک عام شہری تھیں جو کائیکنگ کے دوران وہاں موجود تھیں نے دیکھا تھاجس کے بعد اس کی حالت پر توجہ دی گئی اور بالآخر اس کا ریسکیو ممکن ہوا۔

اب ڈالمسکوئن فارم، ڈمفریز میں موجود فائیونا نے منگل کی رات ایک دو جڑواں بچوں، ایک نر اور ایک مادہ کو جنم دیا۔ فارم انتظامیہ کے مطابق ایک ویٹرنری ڈاکٹر بھی اس موقع پر موجود تھا ۔

فارم منیجر بین بیسٹ کے مطابق فائیونا نے ماں بننے کے بعد حیرت انگیز طور پر خود کو نئے کردار میں ڈھال لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اب نہ صرف صحت مند ہے بلکہ اپنے بچوں کے ساتھ مضبوط تعلق بھی بنا رہی ہے۔

منیجر  نےمذید بتایا کہ فائیونا کی زندگی کا مقصد یہی تھا کہ وہ تنہائی سے نکل کر ایک خاندانی ماحول میں خوشی سے رہ سکے، اور اب یہ خواب حقیقت بن گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق فائیونا اور اس کے بچوں کی صحت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور ابتدائی دنوں میں ان کی مکمل دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ابھی تک دونوں نوزائیدہ بچوں کے نام نہیں رکھے گئے۔ تاہم فارم انتظامیہ نے اشارہ دیا ہے کہ نام ’شریک‘فلم کے کرداروں یا مقامی اسکاٹش مقامات سے متاثر ہو کر رکھے جا سکتے ہیں۔

فائیونا کی کہانی ایک بار پھر دنیا کو یہ یاد دلاتی ہے کہ جانور بھی جذباتی رشتوں اور سماجی تعلقات کے محتاج ہوتے ہیںجبکہ ایک محفوظ ماحول ان کی زندگی بدل سکتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *