ایران کے اسرائیل پر داغے گئے میزائلوں پر پاکستانیوں سے متعلق اہم تحریر لکھ دی، ویڈیو جاری

ایران کے اسرائیل پر داغے گئے میزائلوں پر پاکستانیوں سے متعلق اہم تحریر لکھ دی، ویڈیو جاری

ایران کی جانب سے ایک غیر معمولی اور علامتی اقدام سامنے آیا ہے، جہاں پاسدارانِ انقلاب نے پاکستان سے اظہارِ تشکر کا انوکھا انداز اختیار کیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب داغے گئے میزائلوں پر “Thank you people of Pakistan” تحریر کیا گیا، جبکہ اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں میزائل حملوں کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں کشیدگی عروج پر ہے اور ایران و اسرائیل کے درمیان حملوں کا تبادلہ جاری ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس اقدام کو پاکستان کی جانب سے حالیہ سفارتی حمایت کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے، جسے ایران کی طرف سے عوامی سطح پر سراہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران پر حملوں سے متعلق ٹرمپ کا نیا اعلان

پاکستان نے حالیہ کشیدہ صورتحال میں ایران کی سفارتی سطح پر حمایت جاری رکھی ہے۔ مختلف بین الاقوامی فورمز پر پاکستان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دیا۔ اسی تناظر میں ایرانی پارلیمنٹ اور حکومتی شخصیات کی جانب سے متعدد مواقع پر حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کا شکریہ بھی ادا کیا جا چکا ہے۔

دوسری جانب ایران کے شہر قم میں بمباری کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ہلال احمر ایران کے مطابق حملے کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں مسلسل کام کر رہی ہیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *