موٹر سائیکل خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، ہونڈا کمپنی نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی

موٹر سائیکل خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، ہونڈا کمپنی نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی

موٹرسائیکل کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ اٹلس ہونڈا نے اپنی تمام مشہور موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق یکم مارچ 2026 سے ہوگا۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ ریٹیل پرائس لسٹ کے مطابق سی ڈی 70، سی جی 125 سمیت دیگر ماڈلز کی قیمتیں نمایاں طور پر کم کی گئی ہیں، جس سے عوام کے لیے اپنے پسندیدہ ماڈلز خریدنا آسان ہو جائے گا۔

اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے نوٹیفکیشن میں بتایا کہ ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت ایک لاکھ 51 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت ایک لاکھ 62 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے۔ ہونڈا پرائیڈر کی قیمت دو لاکھ ایک ہزار 900 روپے، ہونڈا سی جی 125 کی قیمت دو لاکھ 26 ہزار 500 روپے اور ہونڈا سی جی 125 ایس کی قیمت دو لاکھ 71 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح ہونڈا سی جی 125 ایس گولڈ کی قیمت دو لاکھ 79 ہزار 900 روپے، ہونڈا سی بی 125 ایف کی قیمت تین لاکھ 75 ہزار 900 روپے اور ہونڈا سی جی 150 کی قیمت چار لاکھ 24 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے۔ ہونڈا سی بی 150 ایف کی قیمت چار لاکھ 34 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں چینی برانڈ کی جدید ٹیکنالوجی سے لیس گاڑی لانچ، گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے بڑی خبر

خاص بات یہ ہے کہ ہونڈا کی الیکٹرک بائیک “آئیکون ای” کی قیمت میں بھی کمی کی گئی ہے اور سیلز ٹیکس کی شرح صرف ایک فیصد کے قریب رکھی گئی ہے، جس کے بعد اس کی کل قیمت تین لاکھ 95 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔ یہ ماڈل خاص طور پر ان صارفین کے لیے بہترین ہے جو ایندھن کے اخراجات کو کم کرنا چاہتے ہیں اور ماحول دوست متبادل استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس قیمت میں کمی کے بعد اٹلس ہونڈا کے ماڈلز نہ صرف زیادہ قابل رسائی ہوں گے بلکہ صارفین کے لیے مختلف بجٹ کے مطابق موٹرسائیکل خریدنے کے مواقع بھی بڑھ جائیں گے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عوام کے لیے سہولت اور سہل خریداری کے لیے اٹھایا گیا ہے اور مارکیٹ میں حریف کمپنیوں کے مقابلے میں صارفین کو بہتر قیمت فراہم کرنے کی کوشش ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *