سیکیورٹی فورسز ہائی الرٹ اور کسی بھی ممکنہ حملے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، طلال چوہدری

سیکیورٹی فورسز ہائی الرٹ اور کسی بھی ممکنہ حملے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ہائی الرٹ ہیں اور کسی بھی ممکنہ حملے کا مؤثر جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ جب بھی پاکستان افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتا ہے تو دہشت گرد جوابی حملوں کی صورت میں ردعمل دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات پاکستان کے اس مؤقف کو تقویت دیتے ہیں کہ دہشت گرد نیٹ ورکس کے روابط افغانستان کے اندر موجود ہیں۔

وزیر مملکت نے بتایا کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی اسکریننگ بلا امتیاز جاری ہے، جس کے دوران 20 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ ہفتوں میں سیکیورٹی فورسز نے متعدد حملوں کو کامیابی سے ناکام بنایا اور کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کیا، جن میں افغان شہری بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشنز جاری، لاپتہ جوانوں کی تلاش کے لیے کارروائیاں تیز

طلال چوہدری کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے سرچ آپریشنز اور انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیوں میں تیزی کر دی ہے، جن کے دوران درجنوں دہشت گردوں، سہولت کاروں اور ان کے ساتھیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک میں امن و امان اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *