عید کے موقع پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، بھارتی نیٹ ورک پکڑا گیا

عید کے موقع پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، بھارتی نیٹ ورک پکڑا گیا

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے شہرِ قائد میں ریلوے ٹریک کو نشانہ بنانے کی بڑی دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق ریلوے ٹریک اڑانے والے نیٹ ورک کے 5 ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان ریلوے ٹریکس کو نقصان پہنچانے کی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیمیں بی ایل اے اور بی ایل ایف کو بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ مالی معاونت فراہم کر رہی ہے، جبکہ گرفتار دہشت گرد تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سہولت کاری فراہم کرنے والوں کے نام بھی سامنے آ چکے ہیں، جبکہ دہشت گردوں کے تمام نیٹ ورکس ہمسایہ ملک سے آپریٹ ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں عیدالفطر کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات، ہزاروں اہلکار تعینات

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *