مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے اسلام آباد کی میزبانی میں چار ملکی وزرائے خارجہ کے اجلاس کے انعقاد کے بعد سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کی آمد پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے ان کا استقبال کیا، جس کے بعد سعودی وزیر خارجہ وزیراعظم کے دفتر میں پہنچے اور انہیں خیرمقدم کہا گیا۔ ملاقات کے دوران خطے میں قیام امن، سلامتی کے امور اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :مصر اور ترکیہ کے بعد سعودی وزیر خارجہ بھی پاکستان پہنچ گئے
ملاقات میں پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے علاوہ مشیر برائے قومی سلامتی اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک بھی موجود تھے۔ اعلیٰ سطحی اس ملاقات میں خطے میں جاری صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ممکنہ اقدامات پر غور کیا گیا۔
<
پاکستان میں قیامِ امن کیلئے اہم سفارتی پیش رفت، سعودی وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات
لاہور میں وزیراعظم ہاؤس میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے وزیراعظم سے ملاقات کی، جہاں خطے میں قیامِ امن سے متعلق وزرائے خارجہ کے اجلاس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی… pic.twitter.com/ZcSOfhJRbI
— PTV News (@PTVNewsOfficial) March 29, 2026
/h4>

