پاکستان روانگی سے قبل ٹرمپ نے جے ڈی وینس کو کیا کہا؟امریکی میڈیا سے سب بتا دیا

پاکستان روانگی سے قبل ٹرمپ نے جے ڈی وینس کو کیا کہا؟امریکی میڈیا سے سب بتا دیا

امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کیلئے نائب صدر جے ڈی وینس کی روانگی سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جس خواہش کا اظہارکیا یا انہیں جن نکات پر عمل کرنے کا کہا ان میں سے بعض تفصیلات میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آ گئی ہیں 

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے جے ڈی وینس کو ایران کے ساتھ جاری کشیدگی سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کوشش کریں کہ مزاکرات کامیابی کی طرف بڑھیں۔ رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جے ڈی وینس ٹرمپ انتظامیہ میں جنگ کے سب سے بڑے مخالف سمجھے جاتے ہیں اور ماضی میں بھی وہ جنگ کے خلاف مؤقف اختیار کرتے رہے ہیں۔

قبل ازیں ایک امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں ایران کے ساتھ ممکنہ امن معاہدے کے حوالے سے وہ پرامید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تیل مارکیٹ مذاکرات کی کامیابی سے جڑ گئی، قیمتوں میں غیر یقینی صورتحال

ٹرمپ نے مزید انکشاف کیا کہ بنیامین نیتن یاہو نے ان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور لبنان پر حملوں میں کمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان کے مطابق بات چیت کے بعد اسرائیلی حملوں میں واضح کمی بھی دیکھنے میں آئی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان میں ہونے والے یہ مذاکرات خطے میں کشیدگی کم کرنے اور ممکنہ امن معاہدے کی جانب اہم پیش رفت ثابت ہو سکتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *