چمن کے علاقے کلی شاد زئی میں گیس سلنڈر دھماکہ، 7 افراد جاں بحق، 20 زخمی

چمن کے علاقے کلی شاد زئی میں گیس سلنڈر دھماکہ، 7 افراد جاں بحق، 20 زخمی

چمن کے علاقے کلی شاد زئی میں ایک گھر کے اندر گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق دھماکہ رہائشی مکان میں پیش آیا جس کے باعث متعدد افراد ملبے تلے دب گئے اور شدید زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 20 افراد زخمی ہیں۔ مزید کارروائی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاحت میں عالمی سطح پر پاکستان کی نئی پہچان،18 ماہ میں 78 معاہدے، ہوٹلز فعال، سرمایہ کاری میں تیزی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *