پی ایس ایل11، دوسرے مرحلے میں آج حیدرآباد کنگزمین اور پشاور زلمی مدمقابل

پی ایس ایل11، دوسرے مرحلے میں آج حیدرآباد کنگزمین اور پشاور زلمی مدمقابل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوگا جس میں حیدرآباد کنگز مین اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

 نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شام 7 بجے میچ کھیلا جائے گا، جس میں پشاور زلمی کی قیادت بابر اعظم اور حیدرآباد کنگزمین کی قیادت مارنوس لابوشین کریں گے۔

واضح رہے کہ اب تک کے کھیلے گئے میچز میں سے ملتان سلطانز نے 5 میچوں میں 4 فتوحات حاصل کی ہیں اور 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ کراچی کنگز 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور اسلام آباد یونائیٹڈ 5 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل 11: پہلے مرحلے کا اختتام، ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پرسرفہرست

لاہور قلندرز 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر جبکہ پشاور زلمی 3 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 2 پوائنٹ ہیں جبکہ راولپنڈیز اور حیدرآباد کنگز مین ابھی تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نسیم شاہ غیر معینہ مدت کیلئے پی ایس ایل سے باہر، وجہ کیا بنی ؟ جانیے

پی ایس ایل 11 میں اب تک کھیلے گئے میچز میں سے ملتان سلطانز کے صاحبزادہ فرحان 5 میچوں میں 232 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہیں جس میں ایک سنچری بھی شامل ہے جبکہ بولنگ میں کراچی کنگز کے حسن علی 8 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *