پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 11 میں گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر لاہور قلندرز کے فخر زمان کو لیول تھری جرم پر چارج کر دیا گیا۔
پی سی بی کے مطابق لاہور قلندرز کے فخرزمان کو لیول تھری جرم پرچارج کر دیا گیا، فخر نے پی ایس ایل کی پلئینگ کنڈیشنز کے آرٹیکل 41.3 کی خلاف ورزی کی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نےکوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزیوں پراعلامیہ جاری کر دیا۔
پی سی بی کا کہناہے کہ یہ خلاف ورزی گیند کی حالت خراب کرنے کے حوالے سے ہے۔ پی سی بی کے مطابق میچ ریفری روشن ماہنامہ نے ڈسپلنری سماعت کی، فخر زمان نے اپنے اوپر لگے چارج سے انکار کیا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ فخر زمان کے کیس کی مزید سماعت اگلے 48 گھنٹوں میں ہوگی۔ میچ ریفری سماعت کے بعد فیصلہ سنائیں گے۔ پی ایس ایل 11: کراچی کنگز کی اننگز میں گیند سے چھیڑ چھاڑ پر لاہور قلندرز کو پانچ رنز کی پنالٹی کا سامنا
واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز کی اننگز میں گیند کی حالت میں تبدیلی پر لاہور قلندرز کو 5 رنز کی پنالٹی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
لاہور میں کھیلےگئے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست سے دی۔ لاہور قلندر ز نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 128رنز بنائے،کراچی کنگز نے 129 رنز کا ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔