افغان طالبان کی جانب سے باجوڑ، نواپاس (مہمند) اور دیر کے سرحدی علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ، پاکستان کا بھرپور اور مؤثر جواب، دشمن کی پوزیشنز مکمل خاموش ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے یکم اپریل 2026 کو باجوڑ اور دیر کے سرحدی علاقوں میں مسلسل اور اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس پرپاکستانی فورسز نے فوری اور بھرپور جواب دیتے ہوئے نہ صرف افغان فورسز کی گن پوزیشنز کو خاموش کیا بلکہ ان پوسٹوں کو بھی تباہ کر دیا جہاں سے فائرنگ کی جا رہی تھی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس تمام صورتحال میں پاکستانی جانب کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ دشمن کو مؤثر اور بھرپور جواب دے کر اس کی ہر کوشش ناکام بنا دی گئی۔
نواپاس اور باجوڑ سیکٹر میں ہونے والے اس تبادلۂ فائر کو بعض افغان میڈیا اور مخصوص سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے غیر ضروری طور پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے، جبکہ زمینی حقائق کے مطابق صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے اور کوئی غیر معمولی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔
مزید پڑھیں: افغان طالبان کی باجوڑ،مہمند اور دیر کے سرحدی علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ، پاکستان کا منہ توڑ جواب، دشمن کی گنیں خاموش