ملک بھر میں سیمنٹ کی قیمتوں میں پھر رد و بدل

ملک بھر میں سیمنٹ کی قیمتوں میں پھر رد و بدل

ملک بھر کے مختلف شہروں میں گزشتہ ہفتے سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے۔

قومی ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق 20 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران شمالی پاکستان میں سیمنٹ کی اوسط ریٹیل قیمت میں معمولی اضافہ، جبکہ جنوبی شہروں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کے مختلف شہروں میں سیمنٹ کی قیمتیں سامنے آ گئیں

پی بی ایس کے مطابق شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1365 روپے رہی، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 0.22 فیصد زیادہ ہے۔ جبکہ اسی ہفتے بعض علاقے میں اوسط قیمت 1362 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ ادارہ کے مطابق یہ اضافہ محدود مگر جاری مہنگائی کے رجحان کی جانب اشارہ کرتا ہے۔

دوسری جانب جنوبی شہروں میں 20 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سیمنٹ کی اوسط قیمت 1440 روپے فی بوری ریکارڈ ہوئی، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 0.09 فیصد کم ہے۔ پیوستہ  ہفتے جنوبی خطے میں قیمت 1441 روپے تھی۔ ماہرین کے مطابق جنوبی منڈیوں میں سپلائی بہتر ہونے کے باعث معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔

شہروں کے لحاظ سے قیمتیں

اعدادوشمار کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت اس تناسب سے رہی کہ شمالی شہروں جن میں اسلام آباد میں 1367 روپے، راولپنڈی میں1355 روپے، گوجرانوالہ میں 1400 روپے،سیالکوٹ میں1350 روپے، لاہور میں 1410 روپے میں سمینٹ کی فروخت کی گئی۔

مزید پڑھیں:ملک میں سریے اور سیمنٹ کی تازہ قیمتیں سامنے آگئیں

اسی طرح فیصل آباد میں 1340 روپے، سرگودھا میں 1350 روپے، ملتان میں 1389 روپے، بہاولپور میں 1400 روپے، پشاور میں 1353 روپے، بنوں میں 1300 روپے فی بوری سیمنٹ فروخت ہوا

جنوبی شہروں میں کراچی میں  1373 روپے، حیدرآباد میں 1427 روپے، سکھر میں 1500 روپے، لاڑکانہ میں 1407 روپے، کوئٹہ میں 1490 روپے، خضدار میں 1443 روپے میں فی بوری سمنٹ فروخت ہوا۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق شمالی علاقوں میں تعمیراتی سرگرمیوں کے بڑھنے سے طلب میں ہلکا اضافہ دیکھا گیا، جس کے باعث قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔ اس کے برعکس جنوبی شہروں میں سپلائی چین نسبتاً مستحکم رہی، جس سے قیمتوں میں بہت معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پی بی ایس آئندہ ہفتے کی رپورٹ میں مزید شرحِ قیمت اور مہنگائی کے رجحان پر تفصیلی اعدادوشمار جاری کرے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *