اسکول ٹیچرز انٹرنز کی بھرتی کیلئے درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع

اسکول ٹیچرز انٹرنز کی بھرتی کیلئے درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع

 پورٹل کی خرابی کے سبب سکولز ٹیچرز انٹرنز کی بھرتی کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے اور اب امیدوار 26 نومبر تک اپلائی کرسکتے ہیں۔

، تفصیلات  کے مطابق سکول ٹیچرز انٹرنز کی بھرتی کے عمل میں امیدواروں کو ایک اور موقع مل گیا ہے۔ ، محکمۂ تعلیم نے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ میں 3 روز کی توسیع کا اعلان کیا ہے،حکام کے مطابق بھرتی کا آن لائن پورٹل گزشتہ چند روز سے تیکنیکی خرابی کا شکار تھا، جس کے باعث متعدد امیدوار درخواستیں جمع کروانے سے رہ گئے۔

اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ نے فیصلہ کیا کہ تمام امیدواروں کو برابری کا موقع فراہم کیا جائے، لہٰذا اب وہ اپنی درخواستیں 26 نومبر تک جمع کروا سکیں گے۔

مراسلے کے مطابق امیدوار اب 26 نومبر تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، جبکہ یکم دسمبر کو میرٹ لسٹ جاری کی جائے گی۔ حتمی امیدواروں کو 6 دسمبر کو بھرتی کے آرڈرز جاری کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: حکومت کا مزید 4,500 اسکولز کی نجکاری کا فیصلہ

ابتدائی طور پر 12 نومبر سے 21 دسمبر تک 15 ہزار امیدواروں کے لیے درخواستیں کھولی گئی تھیں، تاہم بار بار آنے والی تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔

editor

Related Articles