عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ روڈ پر دن بھر سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی بہن علیمہ خان نے پولیس کی یقین دہانی پر اڈیالہ روڈ پر جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
علامہ راجہ ناصر کی کوششوں سے عمران خان کی بہن علیمہ خان اور پولیس کے مابین مذاکرات کامیاب ہوئے اور علیمہ خان نے اڈیالہ روڈ پر تحریکِ انصاف کے کارکنان کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
راولپنڈی پولیس کی جانب سے عمران خان کی بہنوں کی عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے یقین دہانی پر علیمہ خان نے رات گئے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا ۔
قبل ازیں علیمہ خان دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر کے اپنی دیگر بہنوں کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھ کر دھرنے کی جگہ سے روانہ ہو گئیں۔ قبل ازیں عمران خان کی بہن نورین نیازی نے کہا کہ ہمیں پولیس کی جانب سے اگلے ہفتے ملاقات کی یقین دہانی کروائی گئی ہے جس پر اڈیالہ روڈ گورکھ پور ناکے سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: مسلسل عدم پیشی، عدالت کا علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم

