ڈیسالٹ ایوی ایشن نے بھارتی فضائیہ کو رافیل کی دوسری ڈیلوری بھارتی پائلٹس کی 10 ہفتوں کی ٹریننگ سے مشروط کر دی۔
تفصیلات کے مطابق رافیل نیوی ائیر کرافٹ بنانے والی فرانسیسی کمپنی کی جانب سے بھارتی فضائیہ کو 26 رافیل طیاروں کی اگلی ڈیلوری دینے سے پہلے بھارتی پائلٹس کی 10 ہفتوں کی ٹریننگ سے مشروط کر دی ہے۔
اس حوالے سے ڈیسالٹ ایوی ایشن کی جانب سے بھارتی حکومت کو آگاہ کیا گیا ہے اور باقاعدہ ایک خط کے زریعے بھارتی وزیر دفاع کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈیسالٹ ایوی ایشن بھارتی فضائیہ کو 26 رافیل نیوی کرافٹ طیاروں کی اگلی ڈیلوری تبھی دے گی جب بھارتی پائلٹس 10 ہفتو ں کی لازمی ٹریننگ حاصل کریں گے۔
ڈیسالٹ ایوی ایشن کی جانب سے بھارتی وزارتِ دفاع کو آگاہ کیا گیا ہے کہ 26 رافیل طیاروں کی بقیہ ڈیلوری بھارتی فضائیہ کو تبھی حاصل ہو گی جب بھارتی پائلٹس ان کیساتھ 10 ہفتوں کی لازمی ٹریننگ مکمل کریں گے جس سے بھارتی فضائیہ کی کریڈیبلیٹی عالمی سطع پر متاثر ہوئی ہے۔