روس یوکرین جنگ : پیوٹن کے پاس کامیابی کیساتھ باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں، جرمن چانسلر

روس یوکرین جنگ : پیوٹن کے پاس کامیابی کیساتھ باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں، جرمن چانسلر

جرمنی نے روس کا یوکرین جنگ سے کامیابی کے ساتھ نکلنا مشکل قرار دیدیا، جرمن چانسلر فریڈرِش مرز نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ یوکرین کی جنگ سے وہ ‘کامیابی کے ساتھ’ نکلنے کا کوئی راستہ نہیں رکھتے ، کسی بھی امن معاہدے کو کیف اور یورپ، دونوں کی حمایت حاصل ہونی چاہیے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمن چانسلر فریڈرِش مرز نے جرمن پارلیمان کی زیریں ایوان بنڈسٹاگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے  کہ جرمنی چاہتا ہے کہ جنگ جلد از جلد ختم ہو، لیکن بڑی طاقتوں کے درمیان یوکرین اور یورپی ممالک کی رضامندی کے بغیر کوئی سمجھوتہ حقیقی اور پائیدار امن کی بنیاد نہیں بن سکتا۔

فریڈرِش مرز کا یہ بیان ایک روز بعد سامنے آیا جب یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی نے کہا تھا کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لئے امریکہ کی حمایت یافتہ فریم ورک پر آگے بڑھنے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اختلافی نکات پر گفتگو کے لیے تیار ہیں، جس میں یورپی اتحادی بھی شامل ہونے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں : روس یوکرین جنگ ختم کرانےکے حوالے سے صدر ٹرمپ کا بڑا دعویٰ

جرمن چانسلر نے کہا کہ یوکرین کوئی مہرہ نہیں بلکہ اپنے مفادات اور اقدار کا خود مختار کردار ہے، انہوں  نے اعلان کیا کہ جرمنی یوکرین کی حمایت جاری رکھے گا اور اس مقصد کے لیے منجمد روسی اثاثے استعمال کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ 2026 کے بجٹ میں یوکرین کے لیے مالی امداد بڑھا کر 11.5 ارب یورو کر دی گئی ہے، جو پہلے 8.5 ارب یورو رکھی گئی تھی جو اس کی طویل مدتی حمایت کے جاری رہنے کا اشارہ ہے۔ توقع ہے کہ مرکل کسی بھی ممکنہ امریکا–یوکرین–روس مذاکرات سے قبل یورپی یونین کے شراکت داروں کے ساتھ ہم آہنگی کو مزید مضبوط کریں گی۔

یورپی رہنما اس بات پر زور دیں گے کہ کسی بھی بات چیت میں کیف کو شامل کیا جائے اور یورپی یونین کا اثر برقرار رہے۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر اور چینی ہم منصب میں رابطہ، ٹرمپ نے دورہ چین کی دعوت قبول کرلی

دوسری جانب، روس کے ان شرائط پر راضی ہونے کا امکان کم ہے جو اس کی اسٹریٹجک ناکامی کو تسلیم کرتی ہوں، جس سے آئندہ مہینوں میں جنگ بندی کی سیاسی کوششوں کے تعطل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *