اس کے علاوہ مغربی جانب کے صحن میں وضوخانہ نمبر6 جبکہ دوسرا لاکر شارع اجیاد میں وضوخانہ نمبر 2 اور تیسرا لاکر مشرقی جانب مکہ مکرمہ کتب خانے کے ساتھ قائم کیا گیا ہے۔
حرمین انتظامیہ کے مطابق لاکرز میں سامان رکھنے کی کوئی فیس نہیں ہے اور یہ سہولت زائرین کے لیے مفت فراہم کی جارہی ہے اور اگر کسی شخص کا سامان پانچ دن تک لاکر میں موجود رہتا ہے اور وہ اسے لینے نہیں آتا تو حکام اس لاکر کو کھول کر اس سے متعلقہ شخص سے رابطہ کرنے کی کوشش کرینگے اور غیر ضروری سامان نکال دیا جاے گا۔
واضح رہے ادارہ امورحرمین شریفین کی جانب سے زائرین حرمین کے لیے مختلف نوعیت کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں تاکہ زائرین آرام سے اپنا زیادہ سے زیادہ وقت عبادت میں گزار سکیں، یہ سہولت بھی اسی اقدام کی کڑی ہے۔