ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلی کے نتائج جاری کر دیئے

ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلی کے نتائج جاری کر دیئے

الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلی کے حال ہی میں ہونیوالے ضمنی انتخابات کے نتائج جاری کر دیئے۔

 تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق  این اے 18 ہری پور سے بابرنواز خان کامیاب قرار پائے جبکہ این اے 104 فیصل آباد سے دانیال احمد فاتح رہے ،

اسی طرح  این اے 129 لاہور سے محمد نعمان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 143 ساہیوال سے محمد طفیل کامیاب قرار  جبکہ این اے 185 ڈیرہ غازی خان سے محمود قادر خان کامیاب ہوئے۔

پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات

پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے سرکاری نتائج بھی جاری کر دئیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات نتائج مکمل، پی ٹی آئی اپنے حلقوں میں مسترد، ن لیگ 12 نشستوں پر کامیاب، پیپلز پارٹی بھی ایک سیٹ لے اڑی

الیکشن کمیشن کے مطابق پی پی 73 سرگودھا سے میاں سلطان علی رانجھا کامیاب ،پی پی 87 میانوالی سے علی حیدر نور خان کامیاب ،پی پی 98 فیصل آباد سے آزاد علی تبسم کامیاب ،پی پی 115 فیصل آباد سے محمد طاہر پرویز کامیاب ہوئے۔

اسی طرح پی پی 116 فیصل آباد سے احمد شہیر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ پی پی 203 ساہیوال سے محمد حنیف نے میدان مار لیا،

الیکشن کمیشن کے مطابق  پی پی 269 مظفرگڑھ سے میاں عالمدار عباس قریشی کامیاب ہوئے،نتائج 23 نومبر کے ضمنی انتخابات کے مطابق جاری کیے گئے۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی چھ اور صوبائی اسمبلی کی سات نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے ووٹر ٹرن آؤٹ کی تفصیلات بھی جاری کی ہیں، جن کے مطابق مجموعی ٹرن آؤٹ 28.58 فیصد رہا۔

یہ بھی پڑھیں : ضمنی انتخابات میں مجموعی ووٹر ٹرن آؤٹ 28.58 فیصد ریکارڈ رہا، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام نشستوں کے نتائج شفاف انتخابی عمل کا حصہ ہیں، جبکہ ووٹر ٹرن آؤٹ کی شرح عوامی دلچسپی اور انتخابی سرگرمیوں کی عکاسی کرتی ہے۔

editor

Related Articles