پاکستان کی کرکٹ ٹیم اگلے سال جنوری 2026 میں سری لنکا کا دورہ کرنے جا رہی ہے جہاں 3 میچوں کی ٹی20 سیریز ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دوطرفہ سیریز 8 جنوری کو شروع ہوگی، دوسرا میچ 10 جنوری کو ہوگا اور آخری مقابلہ 12 جنوری کو ہوگا۔ تینوں میچز ڈمبولا کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جائیں گے۔
دونوں کرکٹ بورڈز کے دورے کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے بعد کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے نو اوبجیکشن سرٹیفکیٹس (این او سی) حاصل کرنے میں مزید چیلنجز کا سامنا ہو سکتا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں شرکت کے لیے این او سی جاری کرنے کی توقع ہے، لیکن اس بار کھلاڑیوں کو سری لنکا سیریز کے ساتھ شیڈول اوورلیپ ہونے کی وجہ سے سخت جانچ پڑتال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان مصروف بین الاقوامی کیلنڈر کی تیاری جاری رکھے ہوئے ہے، جس میں فرنچائز لیگوں میں کے ساتھ ساتھ قومی ذمہ داریوں کے درمیان توازن قائم ہے۔
سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز کھلاڑیوں کے لیے آئندہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ ایونٹس سے پہلے اپنی حکمت عملی کو بہتر بنانے کا اہم موقع ثابت ہوگی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے حال میں اپنے ہوم گراؤنڈز پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو ٹی20 اور ونڈے سیریز میں شکست سے دو چار کیا ہے، جبکہ سہ فریقی سیریزبھی پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کےدرمیان جاری ہے جس میں اس وقت تک پاکستان نا قابل شکست ہے۔