سنا ہے کہ تو بے وفا ہو گیا ہے:یونس خان کی گانا گاتے ویڈیو وائرل

سنا ہے کہ تو بے وفا ہو گیا ہے:یونس خان کی گانا گاتے ویڈیو وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ مشہور نغمہ “میرے دوست یہ قصہ کیا ہو گیا، سنا ہے کہ تو بے وفا ہو گیا ہے” گا رہے ہیں۔ یہ ویڈیو سابق فاسٹ بولر عمر گل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس کے بعد مداحوں نے بڑی تعداد میں اسے پسند کیا اور مختلف تبصرے بھی کیے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یونس خان کسی محفل کھڑے ہوکر مسکراتے ہوئے گانا گا رہے ہیں۔ گانا گاتے ہوئے اُن سے معمولی سی غلطی بھی ہوئی جس پر وہاں موجود شرکا نے خوشگوار انداز میں داد دیتے ہوئے محفل کا ماحول مزید خوشگوار بنا دیا۔ یونس خان نے بھی مسکراتے ہوئے اپنی غلطی کو قبول کیا اور دوبارہ ترنم چھیڑ دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Umar Gul (@umargulofficial)

خیال رہے کہ یونس خان ان دنوں دیگر سابق کرکٹرز کے ہمراہ ہیوسٹن میں موجود ہیں، جہاں وہ ایک مقامی لیگ کے سلسلے میں شرکت کر رہے ہیں۔ اسی دوران منعقد ہونے والی ایک کھانے کی تقریب میں یونس خان نے شوقیہ طور پر گانا گایا، جسے سن کر محفل میں بیٹھے لوگ محظوظ ہوتے رہے۔

عمر گل کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پسندیدگی حاصل ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین یونس خان کی سادگی، دوستانہ انداز اور خوش مزاجی کو سراہ رہے ہیں، جبکہ کئی مداحوں نے اس ویڈیو کو اُن کے “نئے ٹیلنٹ” کے طور پر بھی مزاحیہ انداز میں پیش کیا۔

یونس خان، جو میدان میں اپنی سنجیدگی اور پروفیشنلزم کے حوالے سے جانے جاتے ہیں، اس ویڈیو میں ایک مختلف اور ہلکے پھلکے انداز میں نظر آئے، جس سے مداح خاصے محظوظ ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان شاہینز کی ناقابلِ شکست کارکردگی، ٹائٹل کی جیت، صدر، وزیراعظم سمیت قومی اسٹارکرکٹرز نے تعریفوں کے پل باندھ دیے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *