وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے راولپنڈی کے گورکھ پور ناکے پربانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے دیا گیا دھرنا ختم کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق علامہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کے ساتھ مشاورت میں منگل کو دوبارہ اڈیالہ آنے کی تجویز پر اتفاق ہوگیا، فیملی ملاقات کے موقع پر کارکنوں کو بھی آنے کی کال دی جائے گی۔
اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود اچکزئی نے میڈیا کو بتایا کہ وزیراعلیٰ کے پی صبح بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر عدالت جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی نے اپوزیشن اتحاد کو دھرنے سے متعلق آگاہ ہی نہیں کیا ، دھرنے کے 4 گھنٹے بعد اپوزیشن اتحاد کی قیادت سے ریسکیو کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا ، سہیل آفریدی چاہتے تھے کہ اپوزیشن اتحاد کی قیادت دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرے۔
مزید پڑھیں: وزیراعلی کے پی کا اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا، شرکاء کی تعداد15 افراد تک محدود، مقامی قیادت غائب

