وزیراعلی کے پی کا اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا، شرکاء کی تعداد15 افراد تک محدود، مقامی قیادت غائب

وزیراعلی کے پی  کا اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا،   شرکاء کی تعداد15 افراد تک محدود، مقامی قیادت غائب

اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا دھرنا مسلسل جاری ہےتاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے دھرنے میں صرف 15-20 لوگ ہی شامل ہیں اور جڑواں شہروں کی مقامی قیادت دھرنے سے غائب ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی کے پی سہیل خان آفریدی کا اڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیئے دھرنا رات گئے جاری ہے تاہم سخت سردی کے باعث دھرنے میں شریک افراد کی تعداد 15 افراد تک محدود ہو چکی ہے اور جڑواں شہروں کی مقامی قیادت دھرنے سے لا تعلق اور غائب ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل انتظامیہ نے اپنا نمائندہ وزیر اعلیٰ کے پی کے پاس مذاکرات کے لیے بھیج دیا ہے،اور اس وقت اسسٹنٹ سپرنٹینڈنٹ جیل عمران دھرنے میں موجود قیادت کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔

جیل انتظامیہ کی جانب سے عدالتی حکم نامہ دکھانے پر ملاقات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو دھرنا ختم کر دیا جائے گا، اور صورتحال کے مثبت حل کی امید بڑھ گئی ہے۔

اسسٹنٹ سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل عمران ریاض کے دھرنے میں اورجیل انتظامیہ کی جانب سے کورٹ آرڈر دکھانے پر ملاقات کی یقین دہانی کروائی گئی۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق سہیل آفریدی کے اڈیالہ روڈ پر جاری دھرنے میں صرف 15سے بیس لوگ ہی شامل ہیں جنہوں نے روڈ پر دھرنا دیا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دے دیا

وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ لکھ کر دے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں بالکل ٹھیک ہیں تو دھرنا ختم کر دوں گا اورجیل انتظامیہ کا وفد واپس روآنہ ہو گیا۔

editor

Related Articles