موٹر سائیکل سواروں سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

موٹر سائیکل سواروں سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

پشاور پولیس نے موٹرسائیکل سواروں کے حوالے سے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے جس میں شہریوں کی حفاظت اور سکیورٹی اقدامات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق یہ ہدایت نامہ شہر کے تمام ضلعی افسران کو جاری کیا گیا ہے تاکہ دہشت گردوں اور عسکریت پسندوں کی کارروائیوں میں موٹرسائیکل کے استعمال کو مؤثر طریقے سے روکا جا سکے۔

ہدایت نامے کے مطابق دہشت گرد اکثر اپنی کارروائیوں میں موٹرسائیکل کا استعمال کرتے ہیں، اس لیے بغیر رجسٹریشن کے موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کرنا لازمی ہے،  اس کے علاوہ مشکوک یا چادر اوڑھے موٹرسائیکل سواروں کی تلاشی لینا بھی ضروری قرار دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو بروقت ناکام بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑی اور موٹرسائیکل مالکان خبردار ! حکومت کا بڑا اعلان

ہدایت نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر کوئی موٹرسائیکل سوار کسی کمپنی سے منسلک نہیں ہے تو اس کی تصدیق لازمی کی جائے، اور بغیر تصدیق موٹرسائیکلوں کو تھانے واپس نہ بھیجا جائے،  یہ اقدام اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے کہ سکیورٹی کے حوالے سے کوئی خلا نہ رہ جائے اور شہر کے عوام محفوظ رہیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ حالیہ فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکواٹرز پر دہشت گردوں کے حملے میں موٹرسائیکل کا استعمال کیا گیا تھا، جس کے بعد یہ ہدایات جاری کرنا ضروری ہو گیا۔ ضلعی پولیس افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شہر کے مختلف علاقوں میں موٹرسائیکل سواروں کی نگرانی بڑھائیں اور مشتبہ حرکتوں پر فوری کارروائی کریں۔

ڈسٹرکٹ پولیس انتظامیہ نے کہا کہ یہ اقدامات شہر میں سکیورٹی کو مزید مضبوط کرنے اور شہریوں کو محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے عوام سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوراً پولیس کو دیں تاکہ بروقت اقدامات کیے جا سکیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *